Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایئرلائن مسافروں کیلئے شو پیش کریگی

  آئس لینڈ .... آئس لینڈ ایئر اپنی 80ویں سالگرہ پر پہلی مرتبہ مسافروں کو طیارے میں لائیو شو دکھائیگی۔ یہ شو خود عملے کے ارکان پیش کرینگے۔ لندن سے آئس لینڈ کے راستے نیویارک جانے والے مسافر اس شو سے 39ہزار فٹ کی بلندی پر لطف اندوز ہوسکیں گے۔ ایئرلائن اپنی سالگرہ ستمبر میں منائیگی۔ اس شو کیلئے عملے کے ارکان کو ایک تھیٹر اسکول بھیجا جارہا ہے جہاں وہ باقاعدہ تربیت حاصل کرینگے۔ ان میں گلوکاری، ڈانسنگ اور کامیڈی شامل ہے۔ ایئرلائن نے امریکہ، برطانیہ، کینیڈا ، اسکینڈنیویا ، فرانس اور جرمنی میں 9ہزار فضائی مسافروں سے سروے کیا تھا جن میں سے 52فیصد مسافروں کا کہناتھا کہ وہ دوران پرواز بور ہوتے رہتے ہیں۔78فیصد کا کہناتھا کہ کیبن کریو اس دوران مسافروں کے چہروں پر مسکراہٹ لاسکتے ہیں۔

شیئر: