جاپان میں سعودی سفیر ڈاکٹر غازی بن زقر کو جاپان کے شہر اوساکا میں اپریل میں شروع ہونے والی ایکسپو 2025 میں مملکت کے پویلین کا جنرل کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔
عرب نیوز جاپان ایڈیشن کی رپورٹ کے مطابق ایکسپو 2025 عالمی نمائش میں مملکت کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے سعودی پویلین کی تعمیر اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔
مزید پڑھیں
-
جاپان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے: سعودی سفیر
Node ID: 862901
-
جاپان کے سابق سفیر کا سعودی آرٹسٹ صفیہ بن زقر کو خراج عقیدت
Node ID: 878931
-
جاپانی وفد کی سعودی وژن 2030 کے وزارتی گول میز کانفرنس میں شرکت
Node ID: 884359
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے نے گذشتہ روز بدھ کو جاری رپورٹ میں کہا ہے’ ڈاکٹر غازی بن زقر 2024 سے جاپان میں سفیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، اپنی موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ جنرل کمشنر کے طور پر نئی ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے۔
ڈاکٹر غازی بن زقر نے شوریٰ کونسل کے رکن کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں اور 2023 سے 2024 تک امور خارجہ کمیٹی کے نائب چیئرمین کے عہدے پر فائز رہے ہیں۔
جاپان میں سعودی سفیر بن زقر سعودی عرب اور جاپان کے مابین تعلقات مضبوط بنانے کے لیے کئے جانے والے حالیہ اقدامات کے نگران ہیں۔
حال ہی میں منعقد کئے جانے والے سعودی-جاپانی بزنس فورم میں بھی حصہ لینے کے ساتھ بن زقر نے توانائی، ٹیکنالوجی، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت دیگر اہم شعبوں میں کئے جانے والے مشترکہ اقدامات میں فعال کردار ادا کیا۔

ایکسپو 2025 اوساکا میں مملکت کا پویلین غیرمعمولی تعمیری ڈیزائن کا شاہکار ہے جو پائیدار انسانی ترقی کے لیے بین الاقوامی کوششوں کے لیے اس کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
سعودی عرب ان اولین ممالک میں شامل تھا جنہوں نے اوسکا میں منعقد ہونے والے ایکسپو 2025 میں شمولیت کے لیے اپنے پویلین کی تعمیر کا آغاز گزشتہ سال فروری میں کیا تھا۔
