Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میڈیا سے متعلق عربی زبان کے تربیتی کورسز کا آغاز

اس پروگرام میں نو مختلف ممالک کے 14 ٹرینی شرکت کریں گے (فوٹو ایس پی اے)
کنگ سلمان اکیڈمی فار عربک لینگویج نے ریاض میں ان افراد کے لیے جن کی مادری زبان عربی نہیں، اپنے ’لینگویج ایمرشن پروگرام‘ میں میڈیا سے متعلق تربیتی کورسز کا آغاز کر دیا ہے۔
آٹھ ہفتوں تک جاری رہنے والے اس پروگرام میں نو مختلف ممالک کے 14 ٹرینی شرکت کریں گے۔
تربیت کا مقصد شرکا کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ حقیقی عربی زبان کو استعمال میں لا سکیں اور ان کے پاس ایسے انٹرایکٹیو مواقع موجود ہوں جن سے مقامی ثقافت کی بھی نمائندگی ہوتی ہو۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق تربیتی کورس کے نصاب میں مختلف ماڈیولز، عملی سرگرمیاں اور زبان سے بھرپور واقفیت کے لیے فیلڈ میں جانا شامل ہے۔
کنگ سلمان اکیڈمی کے سیکریٹری جنرل عبداللہ الوصمی نے بتایا’ اس کورس کا نیا ماڈل عربی زبان کو عملی انداز میں سیکھنے اور ایک پروفیشنل فریم ورک کے اندر رہتے ہوئے زبان سکھاتا ہے۔‘
یہ انیشیٹیو، اکیڈمی کے اس عزم کا اظہار ہے جس کے تحت وہ ایسے منصوبوں کو سامنے لا رہی ہے جو مخصوص صورتِ حال میں عربی زبان کی خدمت کے لیے دستیاب ہوں گے۔

 

شیئر: