سعودی نائب وزیرخارجہ کی منامہ ڈائیلاگ 2025 میں شرکت
سعودی نائب وزیرخارجہ کی منامہ ڈائیلاگ 2025 میں شرکت
ہفتہ 1 نومبر 2025 18:48
سعودی نائب وزیرخارجہ انجینیئر ولید بن عبدلکریم الخریجی نے بحرین میں منامہ ڈائیلاگ 2025 کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی۔
ایس پی اے کے مطابق انجینیئر ولید بن عبدلکریم الخریجی کانفرنس میں سعودی وزیرخارجہ کی نیابت کر رہے ہیں۔
منامہ ڈائیلاگ 2025 میں سکیورٹی اور سیاسی چیلنجوں کے تناظرمیں اہم ترین علاقائی اور بین الاقوامی ایشوز کا جائزہ لینے کےساتھ سکیورٹی ، استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنانے کےلیے کثیر الجہتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
سعودی نائب وزیرخارجہ سے فرانسیسی صدر کی مشیر نے ملاقات کی (فوٹو: ایس پی اے)
علاوہ ازیں سعودی نائب وزیرخارجہ سے فرانسیسی صدر کی مشیر برائے مشرق وسطی و شمالی افریقہ این کلیئر لیجینڈر نے ملاقات کی ہے۔
منامہ ڈائیلاگ فورم کے دوران ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، انہیں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔