مکہ مکرمہ میں 2024 کے دوران گھریلو تشدد کے 450 واقعات
’گھریلو تشدد کے 80 کیسز کی وجہ نفسیاتی مسائل تھے‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ ریجن میں گزشتہ سال 2024 کے دوران گھریلو تشدد کے 450 واقعات کا اندراج ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گھریلو تشدد کے 80 کیسز کی وجہ نفسیاتی مسائل تھے۔
مکہ مکرمہ محکمہ صحت کے تحت سماجی خدمات کے ادارے نے کہا ہے کہ ’ نفسیاتی مسائل کے شکار افراد کے علاج کے لیے کوششیں جاری ہیں‘۔
سماجی خدمات فراہم کرنے والا ادارہ گھریلو تشدد کے انسداد اور اسباب کی روک تھام کے لیے قائم کیا گیا ہے جو شہریوں سمیت غیر ملکیوں کو مفت خدمات فراہم کرتا ہے۔
ادارے کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’تشدد کا شکار ہونے والے افراد کو تحفظ فراہم کرنا اور تشدد میں ملوث ہونے والے افراد کے حالات کے حساب سے کارروائی کرنا مرکز کی اولین ذمہ داری ہے‘۔