Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملک کے شمالی علاقوں میں سردی، جنوبی علاقے گرم

’مکہ مکرمہ اور جازان ملک کے گرم ترین شہر ہیں جہاں درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں سردی کی لہر ہے جبکہ جنوبی علاقے گرم ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ اور جازان ملک کے گرم ترین شہر ہیں جہاں درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ ہے‘۔
’جبکہ تبوک اور حائل ملک کے سرد علاقے ہیں جہاں رات کے وقت صرف دو ڈگری ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’ریاض میں دن کے وقت 20 ڈگری جبکہ رات کے وقت 8 ڈگری ہے‘۔
’اسی طرح جدہ میں دن کے وقت 29 ڈگری ہے جبکہ رات کے وقت 22 ڈگری ہے‘
محکمے نے کہا ہے کہ ’ملک کے سرد علاقوں میں سکاکا اور عرعر ہے جہاں دن کے وقت 17 ڈگری اور رات کے وقت دو ڈگری ہےجبکہ ابہا، باحہ اور نجران میں 18 ڈگری رات کے وقت اور دن کے وقت 26 ڈگری ہے‘۔

شیئر: