سعودی عرب ڈرونز ورلڈ کپ 2025 کی میزبانی کرے گا جو 23 سے 25 جنوری تک بولیوارڈ سٹی ریاض میں منعقد ہوگا۔
مزید پڑھیں
-
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بارش کا امکانNode ID: 884680
-
حلب میں گرم کپڑے لینے کے لیے کوپن تقسیمNode ID: 884685
یہ اعلان جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اس ایونٹ کا انعقاد سعودی سائبر سیکیورٹی، پروگرامنگ اور ڈرونز فیڈریشن کے زیر انتظام اور انٹرنیشنل ایئر سپورٹس فیڈریشن کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔
مقابلے میں دنیا کے 50 سے زائد ممالک کے ماہر پائلٹس شرکت کریں گے جہاں 350 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دلچسپ ریسز ہوں گی۔
ڈرون ورلڈ کپ چیمپئن شپ کے انعامات کی کل مالیت ایک ملین ریال سے زیادہ ہے۔
واضح رہے کہ ڈرونز ورلڈ کپ کا آغاز 2016 میں ہوا تھا اور تب سے یہ اپنے شائقین کو جدید ٹیکنالوجی اور سپورٹس کی دنیا میں جوش و خروش کے ساتھ محظوظ کر رہا ہے۔
سعودی عرب میں اس کی میزبانی نہ صرف ای سپورٹس میں اس کی قیادت کو ظاہر کرتی ہے بلکہ یہ مقامی کھلاڑیوں کے لیے عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا موقع بھی فراہم کرتی ہے۔
Speed takes creativity to a whole new level. The #RDWC25 makes its first appearance in the Middle East and North Africa, exclusively at RiyadhSeason
Get readyBook your ticket now https://t.co/jjw1604qbK @SAFCSP #BigTime #RiyadhSeason pic.twitter.com/Ss1e9npQF1
— موسم الرياض | Riyadh Season (@RiyadhSeason) January 19, 2025