Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرمینیا کے صدر سے سعودی، آرمینیائی پارلیمانی فرینڈ شپ کمیٹی کے وفد کی ملاقات

دونوں ملکوں کے در میان تعلقات مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
آرمینیا کے صدر نے سعودی، آرمینیائی پارلیمانی فرینڈ شپ کمیٹی کے ایک وفد سے ملاقات کی، جس کی سربراہی شوری کے رکن اور کمیٹی کے چیئرمین علی الشھرانی نے کی۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور آرمینیا کے در میان تعلقات، انہیں تمام شعبوں میں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر شوری کونسل اور سعودی آرمینیا پارلیمانی فرینڈ شپ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر اسامہ عارف، ڈاکر بندر البقمی، ڈاکٹر دلال نمنقانی، ڈاکٹر ناصر طیران اور یحیی المطرودی بھی موجود تھے۔
یاد رہے فرینڈ شپ کمیٹی کا وفد آرمینیا کے سرکاری دورے پر ہے جہاں انہوں پارلیمانی تعلقات مضبوط بنانے کے لیے حکام سے ملاقاتیں کیں۔
 اس سال ستمبر میں سعودی وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر آرمینیا کے ہم منصب سے ملاقات کی تھی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے سیاسی مشاورت کے متعلق ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے۔

 

شیئر: