سعودی زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے جدہ اسلامک پورٹ کے ذریعے 1.4 ملین سے زیادہ نشہ آور گولیاں (کیپٹاگون) سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا ہے۔
ایس پی اے نے اتھارٹی کے بیان کے حوالے سے بتایا’ نشہ آورگولیاں ایک شپمنٹ میں چھپائی گئی تھیں، کسٹم طریقہ کار اورلائیو ڈیٹیکشن کے دوران انہیں برآمد کیا گیا۔‘
#ارقد_وآمن| #الزكاة_والضريبة_والجمارك في ميناء جدة الإسلامي تتمكّن من إحباط محاولة تهريب أكثر من 1.4 مليون حبة كبتاجون، عُثر عليها مُخبأة في إرسالية واردة إلى المملكة عبر الميناء، وبالتنسيق مع @Mokafha_SA تم القبض على مستقبِل المضبوطات داخل المملكة.
| https://t.co/2t4kMZpLuD… pic.twitter.com/OHLzp3l8WG— هيئة الزكاة والضريبة والجمارك (@Zatca_sa) January 24, 2025
اتھارٹی نے نارکوٹکس کنٹرول کے جنرل ڈائریکٹیوریٹ کے تعاون سے نشہ آور گولیاں وصول کرنے والوں کو گرفتارکیا ہے۔
انٹرنشیشنل جرنل آف ایڈکشن ریسرچ کے مطابق کیپٹاگون ایک قسم کی ایمفیٹامین ہے جسے مشرق وسطی میں نوجوان اور کم عمرلڑکے مبینہ طور پراستعمال کرتے ہیں۔ اس کی ایک گولی کی قیمت 10 سے 25 ڈالر کے درمیان ہے۔