Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بابر اعوان بھی تحریک انصاف میں شامل

اسلام آباد... پیپلز پارٹی کے سینیٹر اور سابق وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر بابر اعوان نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ سینیٹ کی نشست سے بھی مستعفی ہوجائیں گے۔ بابر اعوان نے جمعہ کو اسلام آباد میں عمران خان کے اعزاز میں د ی گئی افطار پارٹی میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ 21سال کی رفاقت ختم کررہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی گھر بیٹھے نہیں آئے گی، انصاف کے حصول کے لئے وزارت بھی چھوڑ دی تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے کہا تھا کہ بابر اعوان تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں جبکہ شیخ رشید کو بھی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دوں گا۔ 

شیئر: