Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ اور شام کےلیے دو مزید سعودی امدادی طیارے پہنچ گئے

طیاروں میں خوراک، طبی سامان اور شیلٹر کٹس شامل موجود ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کا 16 واں امدادی طیارہ جمعے کو ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دمشق پہنچا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق بھیجے گئے طیارے میں خوراک، طبی سامان اور شیلٹر کٹس شامل موجود ہیں
اس اقدام کا مقصد شامی عوام کے مصائب کو کم کرنے میں کردار ادا کرنا ہے۔
علاوہ ازیں سعودی عرب سے 55 واں طیارہ امدادی سامان لے کے مصر کے العریش ایئرپورٹ پہنچا۔


غزہ کے فلسطینی متاثرین کی مدد کے  لیے عطیات مہم بھی چلائی گئی۔ (فوٹو: ایس پی اے)

سعودی ایجنسی شاہ سلمان مرکز کے تحت وزارت دفاع کے تعاون سے غزہ کے متاثرین کے لیے بھیجے گئے طیارے میں خوراک اور شیلٹزز کا سامان موجود ہے۔
یہ امداد سعودی عرب کے انسانی کردار کے فریم ورک کے تحت آتی ہے جس کا مقصد مختلف بحرانوں اور مصائب میں فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے رہنا ہے۔
یاد رہے شاہ سلمان مرکز غزہ پٹی کے متاثرین کی مدد کے لیے فضائی اور بحری پل قائم کیے ہوئے ہے۔
سعودی عرب نے 20 ایمبولینسیں بھی بھیجی ہیں جبکہ غزہ کے فلسطینی متاثرین کی مدد کے  لیے عطیات مہم بھی چلائی گئی۔

 

شیئر: