Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض، نیشنل اولمپیارڈ فار سائنٹیفک کریٹویٹی فائنل کی میزبانی کرے گا

68 فاتحین کو سعودی عرب کی نمائندگی کےلیے منتحب کیا جائے گا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں نیشنل اولمپیارڈ فار سائنٹیفک کریٹویٹی کا فائنل 3 سے 6 فروری کو ریاض میں امام محمد بن سعود اسلامک یونیورسٹی کانفرنس سینٹر میں ہوگا۔
ایس پی اے کے مطابق اولمپیارڈ کا انعقاد وزارت تعلیم اورکنگ عبدالعزیز فاؤنڈیشن (موھبہ) اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔
اولمپیارڈ میں 22 سائنسی شعبوں سے تعلق رکھنے والے طلبا کے 200 ریسرچ اینڈ انوویشن پروجیکٹ شامل ہوں گے۔
ان پروجیکٹس کا انتخاب مقابلے کے ابتدائی مراحل کے دوران موصول ہونے والی 23 ہزار سے زیادہ انٹریز میں سے کیا گیا ہے۔
اس ایونٹ میں 68 فاتحین کو امریکہ میں انٹرنیشنل سائنس انجیئنرنگ فیسٹول سمیت انٹرنیشنل اور ریجنل مقابوں میں سعودی عرب کی نمائندگی کےلیے منتحب کیا جائے گا۔
اولھمیارڈ مڈل اور ہائی سکول کے طلبا کے لیے معیار اور ٹیکنالوجی میں ایک سالانہ بین الاقوامی مقابلہ ہے۔
یہ 2006 میں جنوبی کوریا میں ایک مقامی ایونٹ کے طور پر شروع ہوا اور 2014 میں ایک بین الاقوامی مقابلہ بن گیا۔

 

شیئر: