Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ کے ہسپتالوں میں طبی امدادی سامان تقسیم

’کنگ سلمان کے تحت طبی سامان کے 25 ٹرک غزہ پہنچ چکے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے غزہ کے ہسپتالوں اور صحت مراکز کے لیے طبی امداد کی نئی کھیپ فراہم کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کنگ سلمان سینٹر نے اس سے قبل بھی غزہ کے ہسپتالوں کو ازسر نو تیار کرنے کے لیے طبی ضرورتیں فراہم کی ہیں۔
کنگ سلمان کے تحت طبی سامان کے 25 ٹرک غزہ پہنچ چکے ہیں جنہیں مقامی ہسپتالوں اور صحت مراکز میں ضرورت کے مطابق تقسیم کیا جارہا ہے۔
دوسری طرف فلسطینی انتظامیہ اور طبی عملے نے سعودی عرب اور کنگ سلمان سینٹر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

شیئر: