Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض ایئر کے آغاز کی تیاریاں، مسافروں کےلیے بہترین سروسز

مزید 50 اضافی طیارے خریدنے کے لیے مذاکرات کیے جارہے ہیں (فوٹو: الاقتصادیہ)
ریاض ایئرمیں مارکیٹنگ اینڈ کارپوریٹ کمیونیکیشن کے نائب صدر اسامہ النویصر کا کہنا ہے’ ایوی ایشن سیکٹر میں ہمیشہ صحت مند مقابلے کا رجحان ہوتا ہے۔ فضائی مارکیٹ میں مسافروں کے لیے بہتر سے بہتر آپشنز پیش کیے جاتے ہیں۔‘
الاقتصادیہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا ’ریاض ایئرکا امتیاز یہ ہے کہ ایوی ایشن اینڈ ٹریلونگ کے شعبے میں ایک بڑی کمپنی کے طورپر اس کا آغاز کیا گیا ہے۔‘
جس کے ذریعے بہترین سروسز اور آپشنز اپنے صارفین کو پیش کیے جائیں گے تاکہ مارکیٹ کے بڑے حصے کو حاصل کرنے کے لیے مسافروں کی پسند کا خیال رکھا جائے۔
علاوہ ازیں بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ریاض ایئر کی جانب سے بوئنگ اور ایئربس کمپنی سے بڑی جسامت والے مزید 50 اضافی طیارے خریدنے کے لیے مذاکرات کیے جارہے ہیں۔
یاد رہے ریاض ایئر 2025 کی دوسری سہ ماہی میں پروازوں کا آغاز کرے گی۔ اس کی 93 فیصد پروازیں ایک منزل سے دوسری منزل تک نان سٹاپ ہوں گی۔
 ریاض ایئر اپنے آغاز کے بعد مملکت کی تیل ماسوا آمدنی میں 75 ارب ریال کا اضافہ اور 2 لاکھ سے زیادہ  براہ راست یا بالواسطہ ملازمت کے مواقع  متوقع ہیں۔

شیئر: