منشیات سمگل کرنے پرشہری کو سزائے موت
’سعودی شہری راشد بن ابراہیم القرعانی کو منشیات سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ منشیات سمگل کرنےپرشہری پر سزائے موت کا عدالتی فیصلہ نافذ کردیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ سعودی شہری راشد بن ابراہیم القرعانی کو منشیات سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا‘۔
’ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد مذکورہ شخص کو تمام شواہد اور ثبوت کے ساتھ عدالت میں پیش کیا گیا جہاں الزام ثابت ہونے پر اور زمین میں فساد پھیلانے پر سر قلم کرنے کی سزاسنائی گئی‘۔
’فیصلے پر اپیل کورٹ نے تصدیق کی اور ایوان شاہی نے سزانافذ کرنے کی منظوری دی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’آج منگل کو مدینہ منورہ میں عدالت کا فیصلہ نافذ کردیا گیا ہے‘۔