مملکت میں رمضان المبارک کے دوران مختلف شہروں کی رونقیں عروج پر پہنچ جاتی ہیں۔ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی مارکیٹوں کو سجا دیا جاتا ہے جبکہ جگہ جگہ روایتی کھانوں کے اسٹالز بھی لگائے جاتےہیں۔
مزید پڑھیں
-
الباحہ ریجن کے واکنگ ٹریکس رمضان میں لوگوں کی توجہ کا مرکز
Node ID: 886768 -
ریاض میٹرو، رمضان المبارک میں نقل و حمل کا بہترین ذریعہ
Node ID: 886853
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق برسوں سے رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی راویتی قدیم مارکیٹوں کے دکانداروں کی کمیٹی مشترکہ طورپر بازار کی سجاوٹ کا خصوصی اہتمام کرتی ہے جس کے تحت دکانوں اور مارکیٹ کی گزرگاہوں کو برقی قمقموں سے سجایا جاتا ہے۔

ان دنوں نجران ریجن کی قدیم مارکیٹ زائرین اور غیرملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جہاں علاقے کی تہذیب وثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے روایتی اشیا کے اسٹالز بھی لگائے جاتے ہیں علاوہ ازاں بازار کو بہت خوبصورتی سے سجایا جاتا ہے۔
مدینہ منورہ میں بھی رمضان المبارک کے دوران مارکیٹوں کی رونقیں عروج پر ہوتی ہیں۔ مختلف مقامات پر روایتی بازار سجائے گئے ہیں جہاں عہد رفتہ کی عکاسی کرتے ہوئے ماضی کی اشیا کی نمائش بھی کی جاتی ہے۔
زائرین ان مارکیٹوں میں یاد گاری تصاویر بناتے ہیں جبکہ مختلف مقامات پر روایتی پکوانوں کے اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں جو خاص طورپر رمضان میں ہی تیار کی جاتی ہیں۔

الاحساء کمشنری کی قدیم مارکیٹ ’القیصریہ ‘ کی رونقیں بھی ان دنوں عروج پر ہیں جہاں روایتی پکوانوں کے علاوہ رمضان کے حوالے سے افطاری اور سحری کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
مارکیٹ کے بڑے حصے میں فوڈ کوٹ بھی بنایا گیا ہے جہاں بڑی تعداد میں لوگ رات گئے تک موجود رہتے ہیں ۔
القیصریہ مارکیٹ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ بازار سال 1822 میں بنایا گیا تھا جو 7 ہزار مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے اس مارکیٹ کے 14 دروازے ہیں جبکہ دکانوں کی تعداد 422 ہے ۔