Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں نماز کے لیے نئی سہولت، اردو سمیت تین زبانوں میں ڈیجیٹل میپ

اردو، انگلش اور عربی زبانوں میں ڈیجیٹل نقشے جاری کیے گئے ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)
مسجد نبوی کی انتظامیہ نے زائرین کی سہولت کے لیے اردو، انگلش اور عربی زبانوں میں ڈیجیٹل نقشے جاری کیے ہیں جن کے ذریعے نماز کے اوقات میں مسجد میں گنجائش کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے ڈیجیٹل نقشے کے ذریعے مسجد نبوی کی اندرونی و بیرونی براہ راست صورتحال معلوم کرنے کے لیے کیوآر کوڈ سکین کیا جاتا ہے جس سے یہ معلوم کرنے میں سہولت ہوجاتی ہے کہ کہاں جگہ خالی ہے اور کون سے مقامات بھرے ہوئے ہیں۔
ڈیجیٹل نقشے کے ذریعے مسجد نبوی کے 12 مقامات کی نشاندہی کرتے ہوئے وہاں افراد کی تعداد کے مطابق گنجائش کا تعین کیا جا سکتا ہے۔
جس مقام پر لوگ زیادہ ہوتے ہیں اور وہاں مزید گنجائش نہیں ہوتی تو نقشے میں وہ مقام ’فل‘ ظاہر کرے گا۔
کم گنجائش ہونے یا خالی ہونے کی صورت میں بھی نقشہ اس مقام کے بارے میں صارف کو مطلع کر دے گا۔
ڈیجیٹل نقشے سے زائرین کو یہ سہولت ہو جاتی ہے کہ وہ براہ راست اس جگہ پہنچ جاتے ہیں جہاں جگہ خالی ہوتی ہے۔

 

شیئر: