Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے انڈسٹریل پروڈکشن انڈیکس میں 1.3 فیصد اضافہ

جنوری  میں تیل کی پیداوار 8.92 ملین بیرل یومیہ رہی۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب کے صنعتی پیداوار کے انڈیکس میں جنوری 2025 کے دوران 2024 کے اسی ماہ کے مقابلے میں 1.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ اضافہ مینوفیکچرنگ انڈسٹری، پانی کی فراہمی، صفائی ستھرائی، فضلے کے انتظام اور ٹریٹمنٹ سرگرمیاں بڑھنے کی وجہ سے ہوا۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے پیر کو بیان میں کہا کان کنی کے انڈیکس میں سالانہ بنیاد پر 0.4 فیصد کمی اور مینوفیکچرنگ کےلیے 4 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
بجلی، گیس، سٹیم اور ایئر کنڈیشنگ سپلائی کے شعبے کے انڈیکس میں 1.7 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کی سرگرمی نیز ویسٹ مینجمنٹ ٹریٹمنٹ کے انڈیکس میں 12.8 فیصد کا اضافہ ہوا۔
اہم اقتصادی سرگرمیوں کے مطابق جنوری 2025 میں تیل کی سرگرمیوں کے انڈیکس میں 0.4 فیصد اضافے کی نشاندہی کی گئی ہے۔
جنوری میں مملکت میں تیل کی پیداوار کی سطح 8.92 ملین بیرل یومیہ تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ سال اسی ماہ کے دوران تیل پیداوار 8.96 ملین بیرل یومیہ تھی۔  تیل کے ماسوا  سرگرمیوں کے انڈیکس میں گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں 3.6 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔
یاد رہے جنرل اتھارٹی برائے شماریات ماہانہ بنیاد پر صنعتی پیداوار کا انڈیکس جاری کرتا ہے۔

 

شیئر: