مملکت میں جمعرات کو سونے کے نرخ: 24 قیراط ایک گرام 359 ریال
جمعرات 13 مارچ 2025 21:30
ایک کلو سونے کا بار 361669 ریال میں فروخت ہوا۔ (فوٹو عاجل)
سعودی مارکیٹ میں جمعرات 13 مارچ 2025 کو سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تواصل نیوز کے مطابق 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 359.16 ریال ہوگئے۔
22 قیراط سونے کے نرخ 329.23 ریال اور 21 قیراط کی قیمت 314.26 ریال تک پہنچ گئی۔
مملکت میں 18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 269.37 ریال رہی جبکہ 14 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 209.51 ریال ہوگئے۔
سعودی مارکیٹ میں جمعرات کو ایک اونس سونے کے نرخ 11 ہزار 174.70 ریال رہے۔ ایک کلو سونے کا بار 361669 ریال میں فروخت ہوا۔
