Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابشر پورٹل پر گزشتہ برس 430 ملین کارروائیاں انجام دی گئیں

12 لاکھ سے زائد گاڑیوں کی مرمت کے اجازت نامے کی درخواستیں پیش کی گئیں۔ (فوٹو سبق)
سعودی وزارت داخلہ کے  ای پلیٹ فارم ’ابشر‘ نے کہا ہے کہ 2024 کے دوران شہریوں اور مقیم غیرملکیوں نے ابشر افراد اور ابشر اعمال کے ذریعے 430 ملین سے زائد الیکٹرانک کارروائیاں انجام دیں۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق  وزارت داخلہ  کے تحت ’احوال مدنیہ‘ نے  31 ملین سے زائد کارروائیاں انجام دی گئیں جس میں قومی شناختی کارڈ کی  11 لاکھ 05 ہزار 363  اور شناختی کارڈ کی تجدید کی 656999 کارروائیاں انجام دی گئیں۔
اسی طرح خراب ہونے والے قومی شناختی کارڈ کی تبدیلی کے لیے 41128 جبکہ 70579 خاندانی ریکارڈ جاری کرائے گئے۔  اس کے علاوہ 118370 الیکٹرانک کارروائیوں کے ذریعے گمشدہ قومی شناختی کارڈ حاصل کیے گئے۔
ابشر کا کہنا ہے کہ جنرل ڈائریکٹوریک آف پاسپورٹ میں 56 ملین سے زیادہ الیکٹرانک ٹرانزیکشنز کی گئیں جس میں 33 لاکھ سے زیادہ ایگزٹ ری انٹری ویزے حاصل کیے گئے۔ اقامے نئے اور تجدید کے لیے 35 لاکھ 99 ہزار سے زیادہ ابشر سے کارروائیاں انجام دی گئیں۔
سعودی پاسپورٹ کی تجدید کے لیے 12 لاکھ 53 ہزار سے زیادہ، 10 سال سے کم عرصے کے جاری ہونے والے پاسپورٹس کے لیے 3 لاکھ 53 ہزار سے زائد کارروائیاں انجام دی گئیں۔ 2 لاکھ 38 ہزار ایگزٹ ری انٹری ویزے  کی میعاد بڑھائی گئی۔
ابشر کے ذریعے فائنل ایگزٹ ویزہ منسوخ کرانے کے لیے 103851 کارروائیاں کی گئیں۔ جبکہ آزمائشی مدت کے دوران 57 ہزار 077 فائنل ایگزٹ جاری ہوئے اور 16914  اجازت نامے نئی ملازمت پر آنے والی خواتین ورکرز کے لیے حاصل کیے گئے۔
پبلک سیکیورٹی نے 35 ملین سے زیادہ آپریشن مکمل کیے  ان میں 16 لاکھ 41 ہزار سے زیادہ وہیکل رجسٹریشن اور تجدید کی خدمات شامل تھیں۔ 12 لاکھ 9 ہزار سے زائد گاڑیوں کی مرمت کے اجازت نامے کی درخواستیں پیش کی گئیں۔
اسی طرح 10 لاکھ 3 ہزار سے زیادہ ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، 7 لاکھ 64 ہزار سے زیادہ ڈرائیونگ کی اجازت کی درخواست، 6 لاکھ 25 ہزار سے زیادہ نمبر پلیٹ کی تبدیلی کی سروس، 312790 گاڑیوں کی فروخت کے حوالے سے خدمات حاصل کی گئیں۔
ابشر کی مدد سے 204846 خراب یا ناکارہ گاڑیوں کے لیے درخواستیں جاری کرائی گئیں۔ اسی طرح گاڑیوں کی انشورنس کے حوالے سے 69575 آپریشنز ابشر کے ذریعے انجام دیے گئے۔
گزشتہ ایک سال کے دوران ابشر کے ذریعے ڈاک کے ذریعے دستاویز کی ترسیل کے لیے 1952188 رپورٹس، فنگر پرنٹس کے لیے 41581 انکوائریاں مکمل کی گئیں۔
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ’ابشر اعمال کے ذریعے بھی 26 ملین سے  زیادہ کارروائیاں گزشتہ ایک سال کے دوران مکمل کی گئیں۔
 

 

شیئر: