Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معاہدے کی خلاف ورزی پر کوربن بوش کو پی سی بی کا لیگل نوٹس

کوربن بوش جنوبی افریقی آل راؤنڈر ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر کوربن بوش کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی پر لیگل نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
پی سی بی کے بیان کے مطابق لیگل نوٹس میں کوربن بوش پر پی سی بی کے ساتھ اپنے معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
30 سالہ کوربن بوش کو پشاور زلمی نے 13 جنوری کو لاہور میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔
کوربن بوش کو ڈرافٹ میں ڈائمنڈ کیٹیگری میں خریدا گیا تھا۔
پی سی بی کے مطابق کوربن بوش کو لیگل نوٹس ان کے ایجنٹ کے ذریعے بھیجا گیا ہے۔
نوٹس میں کھلاڑی سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ اور معاہدے سے جڑی ذمہ داریوں سے دستبردار ہونے کی وضاحت فراہم کریں۔
پی سی بی انتظامیہ کی جانب سے کھلاڑی کو معاہدے کی خلاف ورزی کے نتائج کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا ہے اور انہیں تنبیہہ کی گئی ہے کہ وہ مقررہ مدت میں اس نوٹس کا جواب دیں۔
پی سی بی نے اس معاملے پر مزید کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کی ہے۔

 

شیئر: