Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مسجد الحرا م میں عمرہ زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات بہترین‘

تمام کام منظم طریقے سے انجام دیے جارہے ہیں۔ (فوٹو الاخباریہ چینل)
 عمرہ زائرین کا کہنا ہے سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے اور ہمیں یہاں ہرطرح کی سہولتیں میسر ہیں۔
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے یمن سے آئے عمرہ زائر قاسم البریھی نے کہا مجھے یہاں آکر اچھا لگ رہا ہے۔ مسجد الحرام میں رمضان کے دوران زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات بہترین ہیں۔
 خدمات کی فراہمی پر مامور کارکنان جس نظم وضبط سے یہ کام انجام دے رہے ہیں وہ لائق تحسین ہے۔
یمنی عمرہ زائر کا کہنا تھا  اگر دیکھا جائے تو مسجد الحرام میں آمد سے عمرہ اور افطار دسترخوان تک تمام کام ایک منظم طریقے سے انجام دیے جارہے ہیں۔
 حرمین شریفین جنرل پریذیڈنسی کی خدمات بہترین ہیں۔ صفائی ستھرائی کے کام بھی قابل ستائش ہیں۔
ایک اور یمنی عمرہ زائر نے بتایا  ہم یہاں پر خود کو محفوظ سمجھتے ہیں۔ سکیورٹی کا جو اعلی نظام یہاں ہے اس کے لیے مملکت کے اعلی حکام کے شکر گزار ہیں۔
یمنی زائر کا کہنا تھا سعودی عرب یہ ہمارا دوسرا گھر ہے۔ دعا گو ہیں کہ سعودی عرب اور اس کے شہریوں کو صحت و سلامتی سے نوازے اور پرسکون ماحول یونہی بنا رہے۔

 

شیئر: