سعودی عرب کے ادارہ امن عامہ کے ڈائریکٹر جنرل اور حج امن کمیٹی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی نے مکہ مکرمہ میں حج سکیورٹی کمیٹی کے ارکان کے ساتھ خصوصی ملاقات کی جس میں انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔
اخبار 24 کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نے اجلاس سے قبل کمیٹی کے ارکان کو وزیر داخلہ اور حج سکیورٹی کمیٹی کے سربراہ اعلی شہزادہ سعود بن نایف بن عبدالعزیز کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔
مزید پڑھیں
-
مسجد الحرام میں بچوں کی نگہداشت کے خصوصی مراکز کہاں موجود ہیں؟Node ID: 886920
-
مسجد الحرام میں معذور اور معمر زائرین کے لیے کیا سہولتیں ہیں؟Node ID: 886921
اجلاس میں سکیورٹی اداروں کی جانب سے مکہ مکرمہ، مشاعرمقدسہ اور مدینہ منورہ میں زائرین کی سلامتی اور انہیں فراہم کی جانے والی خدمات کے علاوہ سکیورٹی پلان کا جائزہ لیا گیا۔
یادر ہے کہ مسجد الحرام میں رمضان کے دوران ازدحام کو کنٹرول کرنے کے لیے سکیورٹی فورسز کے دستے بڑی تعداد میں تعینات کیے گئے ہیں جن میں خواتین اہلکار شامل ہیں۔
سکیورٹی ادارے کی ٹیمیں چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر مسجد الحرام کے تمام مقامات پر تعینات ہوتی ہیں جو زائرین کی آمد ورفت کو منظم رکھتے ہیں تاکہ کسی قسم کی مشکل صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
سکیورٹی فورسز کے خصوصی دستوں کو کراوڈ کنٹرولنگ کی باقاعدہ تربیت فراہم کی جاتی ہے۔