شہزادہ فیصل بن فرحان ’غزہ اجلاس‘ میں شرکت کے لیے ترکیہ پہنچ گئے
جمعرات 10 اپریل 2025 18:22
اجلاس میں غزہ پٹی کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ (فوٹو الشرق الاوسط)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ مختصر سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ترکیہ کے شہر انطالیہ میں ہونے والے غزہ پٹی کے حوالے سے رابطہ گروپ کے توسیعی وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وزارتی اجلاس میں غزہ پٹی کی تازہ ترین صورتحال اور ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ اس حوالے سے جاری کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
