ضوابط کی خلاف ورزی پر سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ گرفتار
اتوار 13 اپریل 2025 10:05
’گرفتار شدہ شخص نے قبائلی تعصب پھیلانے کی کوشش کی ہے‘ (فوٹو: سبق)
ریاض ریجن پولیس نے ضوابط کی خلاف ورزی پر سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ کو گرفتار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کارروائی الدوامی پولیس نے کی ہے جس کا کہنا ہے کہ گرفتار شدہ شخص نے قبائلی تعصب پھیلانے کی کوشش کی ہے۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شخص نے سوشل میڈیا میں اپنے اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک علاقے کی برائی بیان کرتے ہوئے وہاں کے قبائل کی تحقیر کی ہے‘۔
’سائبر کرائم اور میڈیا ضوابط کی خلاف ورزی کے الزام میں اس کے ساتھ تفتیش جاری ہے اور جلد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔