ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو جمہوریہ سینیگال کے صدر کا مکتوب موصول ہوا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ولی عہد کے نام ارسال کیے جانے والے مکتوب کو مملکت میں سینیگال کے سفیر بیرام امبانک گینگ نے وزارت خارجہ کے مرکزی دفتر میں نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی کے حوالے کیا۔
جمہوریہ سینیگال کے صدر کی جانب سے ولی عہد کو تحریر کیے گئے مکتوب میں دونوں ممالک کے مابین مثالی تعلقات کا ذکر کیا گیا ہے۔