Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں 6 لاکھ طلبہ چینی زبان سیکھ رہے ہیں

قدیم زبان کا مطالعہ کرنے کا موقع دینے پر یونیورسٹی کی شکر گزار ہوں۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں چینی زبان پڑھانے والے مڈل اور ہائی سکولوں کی تعداد 174 تک پہنچ گئی ہے۔ 6 لاکھ سے زیادہ طلبہ چینی زبان سیکھ رہے ہیں۔
عکاظ  کے مطابق وزارت تعلیم کا کہنا ہے 100 اساتذہ کو زبان کی تعلیم کے لیے چین بھیجا گیا ہے جبکہ چین سے 171 اساتدہ کو مملکت کے سکولوں میں چینی زبان پڑھانے کے لیے لایا گیا ہے۔

100 اساتذہ کو زبان کی تعلیم کے لیے چین بھیجا گیا ہے۔ (فوٹو الاخباریہ چینل)

وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ چینی زبان کا نصاب مملکت اور چین کے ماہرین نے تیار کیا ہے۔
علاوہ ازیں الاخباریہ چینل نے کنگ سعود یونیورسٹی میں روانی سے چینی زبان بولنے والی طالبات کے حوالے سے ایک رپورٹ دی ہے۔

قدیم زبان  سیکھنےکا موقع دینے پر یونیورسٹی کی شکر گزار ہیں (فوٹو الاخباریہ چینل)

سعودی طالبہ ریم القحطانی کا کہنا تھا میں اس خوبصورت اور قدیم زبان سیکھنے کا موقع دینے پر یونیورسٹی کی شکر گزار ہوں۔ اس کا مطالعہ سعودی عرب اور چین کے درمیان سفارتی اور سیاسی تعلقات  مضبوط بنانے کے عزم کے ساتھ کرتا ہوں۔
ایک اور طالبہ نورا سالم کا کہنا تھا چینی زبان مستقبل اور تجارت کی زبان کی نمائندگی کرتی ہے جو سعودی عرب اور چین کے درمیان بڑھتی ہوئی اقتصادی اور سٹرٹیجک شراکت داری کی طرف اشارہ کرتی ہے۔
طالبہ تغرید داغرنے کہا مجھے چیلنجنگ کام کرنا پسند ہے۔ چینی زبان سیکھنے کا انتخاب بھی اسی وجہ سے کیا ہے۔

 

شیئر: