Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے حدود الشمالیہ ریجن کے آسمان پر سنہری بگلے کی پرواز

علاقے کے مختلف قدرتی آبی مقامات پر یہ پرندہ نظر آیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے حدود الشمالیہ ریجن کے آسمان ہر سال ایسے پرندوں سے بھر جاتے ہیں جو ایک جگہ سے دوسری جگہ نقل مکانی کر تے ہیں۔
سنہری بگلے دلدلی علاقوں پر آرام سے اڑتے دکھائی دیتے ہیں اور کچھ پرندوں کے غول آرام کے لیے جگہ تلاش کرتے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق امان انوائرمنٹ ایسوسی ایشن کے رکن اور پرندوں کے شوقین عدنان خلیفہ نے سعودی پریس ایجنسی کو بتایا کہ ’انہوں نے حال ہی میں اس علاقے میں نقل مکانی کرنے والے کئی قسم کے پرندے دیکھے ہیں، جن میں سب سے نمایاں سنہری بگلا تھا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’اس علاقے کے مختلف قدرتی آبی مقامات پر یہ پرندہ نظر آیا ہے۔‘
سنہری بگلا سمندر کے ساحل، دریاؤں اور اس کے ارگرد جھاڑیوں میں پایا جاتا ہے۔ اس کے پروں کا رنگ سنہری یا نارنجی ہوتا ہے اور جب یہ اڑتا ہے اس کے پر سفید ہو جاتے ہیں۔
یہ مچھلیوں اور کیڑوں کا شکار کرتے ہیں اور یہ چھوٹے گروہوں میں ساتھ ہوتے ہیں تاہم تولیدی موسم میں یہ اکثر اکیلے گھومتے ہیں۔
یہ پرندے جھاڑیوں، درختوں کے اوپر یا جھیلوں اور دریاؤں کے کناروں پر انڈے دیتے ہیں۔
حدود الشمالیہ ریجن کا کردار ایک راہداری کا ہے کیونکہ اس کی جغرافیائی حیثیت یورپ، افریقہ، اور ایشیا کو آپس میں جوڑتی ہے۔
اس کے مختلف مناظر جو قدرتی نباتات سے بھرپور ہیں، نقل مکانی کرنے والے اور مقامی پرندوں کی دونوں اقسام اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔

 

شیئر: