Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ اور مدینہ میں بارش کا امکان، ریاض میں گرد

’مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ طائف، میسان، اضم اور بنی یزید میں بارش کا امکان ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج بدھ کو مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، جازان، عسیر اور الباحہ  میں بارش کا امکان ہے جبکہ ریاض، الجوف اور مشرقی ریجن میں مطلع گرد آلود رہے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ طائف، میسان، اضم اور بنی یزید میں کہیں ہلکی اور کہیں درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے‘۔
’جبکہ بالائی علاقوں میں تیز بارش کے ساتھ حد نگاہ متاثر ہونے کی توقع ہے‘۔
’مدینہ منورہ شہر کے علاوہ خیبر، بدر، المہد اور العلا میں 49 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی جبکہ بعض علاقوں میں ہلکی بارش ہوگی‘۔
’ریاض ریجن کے شہروں الدرعیہ، وادی الدواسر، الدوادمی اور الخرج میں گرد آلود ہوا چلے گی جس سے حد نگاہ تین کلو میٹر تک محدود ہوگی‘۔
’مشرقی ریجن کے مختلف شہروں میں بھی یہی کیفیت ہوگی جہاں دوپہر ایک بجے سے رات 9 بجے تک گرد آلود ہوا چلے گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’جازان، عسیر اور الباحہ ریجنوں کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں درمیانے درجے کی بارش ہوگی‘۔

شیئر: