فرانس کے قونصل جنرل محمد نھاض کا کہنا ہے کہ ’سعودی شہریوں کو شینگن ویزے کی شرط سے استثنیٰ دینے کے حوالے سے کام جاری ہے تاہم اس میں کچھ وقت لگے گا۔‘
اخبار 24 سے گفتگو کرتے ہوئے فرانسیسی قونصل جنرل نے کہا کہ ’شنگن ممالک یورپی یونین پر مشتمل ہے جس میں 27 ممالک شامل ہیں۔‘
مزید پڑھیں
-
عمرے کے لیے ’سعودی ویزا بائیو‘ کی سہولتNode ID: 650851
-
شنگن کی طرز پر خلیجی ممالک کا مشترکہ ویزہ دسمبر میں متوقعNode ID: 856961
ان کا کہنا تھا ’سعودی شہریوں کے لیے شینگن ویزے کے حصول کی کارروائی کو تیز کرنے کے علاوہ اس کی مدت پہلی مرتبہ 5 برس کے لیے کردی گئی ہے۔‘
ایک سوال پرقونصل جنرل کہا جدہ اور ریاض میں فرانس کی جانب سے سعودی شہریوں کے لیے ویزا سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ یورپی یونین میں فرانس وہ پہلا ملک ہے جس نے شنگن ویزے کے لیے مخصوص ویزا سینٹر قائم کیا ہے۔
جدہ میں فرانسیسی قونصلیٹ کی جانب سے ’فرانکو فون گاوں ‘ کےعنوان سے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قونصل جنرل کا کہنا تھا سعودی شہریوں کے لیے اپنے دروازے کھول رکھے ہیں۔ بڑی تعداد میں سعودی سیاحوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
واضح رہے یہ باتیں زیر گردش تھیں کہ خلیجی ممالک بلخصوص سعودی شہریوں کو یورپی یونین کے شنگن ویزے سے استثنی دیا جائے گا تاہم ابھی تک اس بارے میں کوئی حتمی بات سامنے نہیں آئی۔
اس حوالے سے خلیجی اور یورپی ممالک کے حکام کا اجلاس منعقد کیا تھا جس میں خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے شہریوں کو شنگن ویزے سے مستثنی قرار دینے کی بات کی گئی تھی۔