Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں عازمین حج کی رہائشی عمارتوں کےلیے 3 ہزار سے زیادہ پرمٹ

رہائشی کمروں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 29 ہزار 232 ہے۔ (فوٹو: عرب نیوز)
مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے عازمین حج کی رہائشی عمارتوں کےلیے 3 ہزار سے زائد پرمٹ جاری کردیے۔ 
سبق نیوز کے مطابق مکہ مکرمہ میں عازمین کی رہائش کے لیے جن عمارتوں کو پرمٹ جاری کیے گئے ہیں ان کی  تعداد 3 ہزار 161جبکہ کمروں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 29 ہزار 232 ہے۔
میونسپلٹی کا کہنا ہے عازمین کی رہائشی عمارتوں کےلیے معیار مقرر کیے گئے ہیں جن کی جانچ کے بعد متعلقہ تفتشی ٹیم پرمٹ جاری کرنے کی منظوری دیتی ہے۔
جن عمارتوں کے لیے پرمٹ جاری کیے گئے ہیں ان میں 18 لاکھ 71 ہزار 336 عازمین کی رہائش کے انتظامات ہیں جو مقررہ معیار کے مطابق ہیں۔
واضح رہے حج 2025 کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ مختلف ممالک سےعازمین حج کی پہلی پرواز منگل 29 اپریل کو مدینہ منورہ پہنچی۔
پہلی پرواز کی آمد کے ساتھ ہی یومیہ بنیادوں پر عازمین کی آمد کا سلسلہ جاری رہے گا۔
وہ عازمین جو قبل از اپنے ملکوں سےبراہ راست مدینہ منورہ پہنچیں گے ان کی واپسی جدہ حج ٹرمنل سےہوگی جبکہ جدہ آنے والے عازمین حج کے بعد مدینہ منورہ سے واپس جائیں گے۔

 

شیئر: