سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان صاف توانائی میں شراکت پر تبادلہ خیال
جمعرات 23 اکتوبر 2025 10:20
ملاقات کے دوران پائیدار ٹیکنالوجیز کی ترقی، توانائی اور ماحولیات پر گفتگو ہوئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی مواصلات و ٹیکنالوجی انجینئر عبداللہ بن عامر السواحہ نے امریکی وزارت خارجہ کے اقتصادی نمو، توانائی اور ماحولیات کے امور کے نائب وزیر جیکب ہیلبرگ سے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس موقع پر امریکہ میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان بھی موجود تھیں۔
یہ ملاقات سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان جدت اور صاف توانائی کی ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں سٹریٹجک شراکت کو مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
ملاقات کے دوران پائیدار ٹیکنالوجیز کی ترقی، توانائی، ماحولیات اور ڈیجیٹل معیشت کے میدانوں میں جدید اور اختراعی منصوبوں کی حمایت کے امکانات پر گفتگو ہوئی ہے۔
اس بات پر زور دیا گیا کہ یہ تعاون عالمی سطح پر پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں مددگار ثابت ہوگا اور سعودی عرب کے کردار کو ایک نمایاں عالمی شراکت دار کے طور پر مضبوط کرے گا جو دنیا کو ایک زیادہ پائیدار عالمی معیشت کی طرف لے جانے میں قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔