سعودی عرب میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شہریوں اور رہائشیوں نے 11.3 ارب ریال کے اخراجات کیے جو اس سے قبل کے ہفتے کے مقابلے میں 0.8 فیصد کم رہے۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے بتایا 20 سے 26 اپریل 2025 کے دوران مملکت کے رہائشیوں نے 199.7 ملین ٹرانزیکشن کے ذریعے 11.3 ارب ریال خرچ کیے۔
ایک ہفتے کے دوران ریاض کے رہائشیوں نے سب سے زیادہ اخراجات کیے جو 4.1 ارب ریال رہے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران زیورات پر 31 فیصد زیادہ اخراجاتNode ID: 887353
جدہ کے رہائشی 1.6 ارب ریال اخراجات کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے جبکہ دمام کے رہائشیوں نے 602.5 ملین ریال خرچ کیے۔ مدینہ منورہ میں 421.1 ملین ریال اور مکہ مکرمہ کے رہائشیوں کے اخراجات 420.7 ملین رہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے کے دوران تعلیم پر 137.2 ملین ریال خرچ کیے گئے جس گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 17.5 فیصد کم رہے۔ ہوٹلنگ پر 254.9 ملین ریال کے اخراجات کیے گئے جو 13.7 فیصد کم تھے۔
کپڑوں اور جوتوں کی خریداری پر607 ملین ریال، تعمیراتی سامان کی خریداری پر 313.2 ملین ریال، الیکٹرانک اشیا کی خریداری پر 152.7 ملین ریال کے اخراجات ہوئے۔
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران گیس سٹیشن پر 859.3 ملین ریال، صحت پر 732 ملین ریال، مختلف اشیا اور خدمات پر 1.3 ارب ریال اور فرنیچر کی خریداری پر 224.9 ملین ریال خرچ ہوئے۔
زیورات کی خریداری پر 320.7 ملین ریال، تفریح اور ثقافت پر 210.4 ملین ریال، ریستوران اور کیفے پر 1.6 ارب ریال، ٹرانسپورٹ پر 666 ملین ریال، کمیونیکیشن پر 94 ملین ریال اور کھانے اور مشروبات پر 1.6 ارب ریال کے اخراجات کیے گئے۔