انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں جمعرات یکم مئی 2025 کو سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔ سپاٹ گولڈ کے نرخ کم ہوکر 3265.45 ڈالر ہوگئے۔
عاجل نیوز کے مطابق انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ہونے والی کمی کے اثرات مملکت میں بھی پڑے اور جمعرات کو 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 388.31 ریال ہوگئے۔ ایک دن قبل اس کے نرخ 399.81 ریال تھے۔
مزید پڑھیں
-
مملکت: جمعرات کو سونے کے فی گرام نرخ 400 ریال کی حد عبور کر گئےNode ID: 888498
22 قیراط ایک گرام کی قیمت 355.95 ریال اور 21 قیراط ایک گرام کے نرخ 339.77 ریال ہوگئے۔
18 قیراط کی قیمت 291.23 ریال جبکہ 14 قیراط ایک گرام کے نرخ 226.51 ریال ہوچکے ہیں۔
سعودی مارکیٹ میں ایک تولہ سونے کے بار کے نرخ 4655.99 ریال اور 100 گرام سونے کا بار 39297 ریال اور ایک کلو سونے کا بار 3 لاکھ 91 ہزار 28 ریال میں فروخت ہورہا تھا۔