انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں جمعرات کو سونے کی فی اونس قیمت 3346.20 ڈالر ہوگئی جبکہ مارکیٹ کے ابتدائی سیشن میں سونے کے فی اونس نرخ 3357.40 کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے تھے۔
یو ایس گولڈ فیوچر میں نرخ 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 3359.50 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئے۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں بڑھنے والی قیمتوں کے اثرات دنیا بھر اور مملکت پر بھی پڑے اور جمعرات 17 اپریل 2025 کو 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 400.58 ریال تک پہنچ گئی۔
مزید پڑھیں
-
مملکت: منگل 15 اپریل کو سونے کے نرخ، 24 قیراط ایک گرام 388 ریالNode ID: 888403
22 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 367.20 ریال، 21 قیراط ایک گرام کی قیمت 350.51 ریال رہے۔
18 قیراط کے نرخ 300.43 ریال اور 14 قیراط ایک گرام کی قیمت 233.67 ریال تک آگئے۔
سعودی مارکیٹ میں ایک اونس سونے کے نرخ 12463 ریال ہوگئے جبکہ ایک کلو سونے کا بار 4 لاکھ 3 ہزار 383 ریال میں فروخت ہورہا تھا۔