Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوپیک پلس کا ورچوئل اجلاس، تیل کی مارکیٹ کی ضروریات کا جائزہ

بنیادی اصولوں پر مارکیٹ کے استحکام کا عزم ظاہر کیا ہے ( فوٹو: الشرق الاوسط)
اوپیک پلس کے آٹھ رکن ممالک جن میں سعودی عرب شامل ہے نے ورچوئل اجلاس میں تیل کی عالمی مارکیٹ  اور مستقبل کی ضروریات کا جائزہ لیا ہے۔
رکن ممالک نے موجودہ بنیادی اصولوں پر مارکیٹ کے استحکام کا عزم ظاہر کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی عرب، روس، عراق، امارات، کویت ، قزاقستان ، الجزائر اور عمان جو اوپیک پلس کے رکن ہیں نے قبل ازیں اپریل اور نومبر2023 میں  تیل کی پیداوار کے حوالے سے  رضاکارانہ ایڈجسٹمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
 تیل کی پیداوارکے حوالے رکن ممالک کے اجلاس میں 5 دسمبر 2024 تک 2.2 ملین بیرل یومیہ کی ایڈجسٹمنٹ کی گئی تھی جو یکم اپریل 2025 تک موثر تھی۔
ورچوئل اجلاس میں تیل کی پیداوار میں جون 2025 تک مسلسل دوسرے ماہ 4 لاکھ 11 ہزار بیرل یومیہ اضافے پر اتفاق کیا ہے جو مئی 2025 میں مارکیٹ کی طلب کے مطابق تھی۔
واضح رہے یہ اضافہ قابل ترمیم ہے یا اسے مارکیٹ کی تبدیل ہوتی صورتحال کو دیکھتے ہوئے روکا بھی جاسکتا ہے۔ اس سے گروپ کو تیل کی عالمی مارکیٹ کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔
رکن ممالک نے اجلاس میں اس بات کی بھی یقین دہانی کی  کہ یہ اقدام شریک ممالک کو معاوضوں کی وصولی کے منصوبے کو تیز کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔
اجلاس میں شریک آٹھوں رکن ممالک نے تعاون کی یقین دہانی کا اظہار کیا جن میں رضاکارانہ طورپر کی جانے والی اضافی تبدیلی شامل ہے۔
جن پر وزارتی کمیٹی نے 53 ویں اجلاس میں فیصلہ کیا جس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ جنوری 2024 سے جو اضافی پیداوار ہوئی اس کی ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی۔

 

شیئر: