سعودی عرب میں اس ہفتے کے اختتام پر 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 512 ریال ہوگئے۔ تین ماہ کے دوران 107 ریال فی گرام اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے سب سے زیادہ اضافہ ہوا۔ 16 اکتوبر کو 523 ریال تک پہنچ گئے، بعد ازاں ہفتے کے اختتام پر نرخوں میں کمی دیکھنے میں آئی۔
امارات میں بھی ہفتے کے اختتام پر سونے کے نرخوں میں فی گرام 20 سے 26.25 درہم تک کا اضافہ ہوچکا ہے۔ گزشتہ 9 ہفتوں کے دوران 108.25 درہم فی گرام تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں
-
امارات میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پرانے زیورات فروخت کرنے کا رجحانNode ID: 893252
-
سونے کی قیمت بلند سطح پر، 24 قیراط فی گرام کے نرخ 440 ریالNode ID: 894457
الامارات الیوم کے مطابق ایک گولڈ شوروم کے سیلز مینجر کا کہنا ہے سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے باعث کسٹمرز زیورات اور گولڈ کوائنز اور بسکٹس خرید رہے ہیں۔
ڈائمنڈ اینڈ گولڈ جیولری شوروم کے مینجر نے بتایا زیادہ تر کسٹمرز سونے کے بسکٹس خریدنے کو ترجیح دے رہے ہیں کیونکہ سونا اب ایک قابل اعتماد بچت کا ذریعہ بنتا جارہا ہے۔
سعودی گولڈ مارکیٹ میں اتوار 19 اکتوبر 2025 کو 24 قیراط ایک گرام کے نرخ 512.51 ریال، 22 قیراط کے 468.80 اور 21 قیراط ایک گرام کے نرخ 448.44 ریال رہے۔
دبئی اور شارجہ کی گولڈ مارکیٹ میں اس ہفتے کے اختتام پر 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 510.5 درہم رہے جس میں ایک ہفتے کے دوران 26.25 درہم کا اضافہ ہوا ہے۔ 22 قیراط کے نرخ 472.75 درہم، 21 قیراط ایک گرام کی قیمت میں 24 درہم کا اضافہ ہوا اور نئے نرخ 453.25 درہم رہے۔