یمن کی ترقی اور تعمیر نو کے لیے سعودی ترقیاتی پروگرام نے یمنی حکومت کی مالی معاونت کے حوالے سے دومعاہدوں اور مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی امدادی پروگرام کا مقصد یمنی حکومت و عوام کو ان مشکل حالات سے نکالنا ہے تاکہ ملک کی تعمیر نو اور عوام کو فراہم کی جانے والی خدمات کو معیاری کیا جائے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی نائب وزیر خارجہ سے دوحہ میں قطری اور یمنی وزرا کی ملاقاتNode ID: 892758
معاہدوں میں یمنی حکومت کو درپیش مالی مشکلات سے نکالنے لیے مالی تعاون فراہم کرنا ہے۔
علاوہ ازیں یمنی حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ مختلف کمشنریوں میں ہونے والے بجلی کے بحران پر قابو پایا جاسکے۔
ترقیاتی پروگرام کے تحت مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے جن کا مقصد یمنی وزارت داخلہ کی امداد کے لیے امداد کی فراہمی پر اتفاق کیا گیا تاکہ وہ اپنے ٹیکنیکل نیٹ ورک کو بہتر بنائیں۔
خیال رہے یمن کی ترقی اورتعمیر نو کے حوالے سے جاری سعودی پروگرام کے تحت 265 منصوبے جاری ہیں۔
ان میں 8 کا تعلق بنیادی شعبہ زندگی سے ہے جن میں تعلیم، صحت، پانی، توانائی، ٹرانسپورٹیشن ، زراعت و ماہی گیری اور حکومتی صلاحیتوں کو مستحکم وبہتر کرنے سے ہیں۔