سعودی عرب میں عسیر ریجن کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف ایجوکیشن نے ’ہم آپ تک پہنچتے ہیں ایک ناخواندگی سے پاک معاشرے کے لیے‘ کے عنوان سے ایک مہم کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد دور دراز علاقوں اور دیہات میں رہنے والے افراد تک تعلیم کی سہولیات پہنچانا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق عسیر کے ڈائریکٹر جنرل برائے تعلیم فہد عقلا نے زور دیا کہ’ یہ اقدام سعودی عرب کی اُن وسیع تر کوششوں کے ساتھ ہم آہنگ ہے، جن کا مقصد تعلیمی معیار کو بلند کرنا اور ناخواندگی کا خاتمہ کرنا ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
ناخواندہ حاجی سمارٹ فون ایپلی کیشنز کیسے استعمال کریں گے؟Node ID: 679031
-
ناخواندہ سعودی خاتون کی کہانی جس نے دنیا کو رلا دیاNode ID: 879926
انہوں نے مزید کہا کہ’ یہ مہم سعودی وژن 2030 کے جامع تعلیمی اہداف کو آگے بڑھاتے ہوئے سماجی اور اقتصادی ترقی کے لیے معاون ہے۔‘
یہ مہم حکمت عملی کے تحت اس طرح تیار کی گئی ہے تاکہ لوگوں کو اپنی کمیونیٹیز میں شامل کرکے تعلیم جاری رکھنے کے پروگرام شروع کیے جا سکیں۔
انہوں نے بتایا کہ’ ڈایریکٹوریٹ نے اس مہم کی رسائی کو زیادہ سے زیادہ بنانے کے لیے تمام وسائل کو متحرک کر دیا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ’ خواندگی صرف تعلیم کا نام نہیں بلکہ یہ معاشرتی ترقی اور پائیدار ترقی کی بنیاد ہے۔‘