Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایجنسی کے طبی پروگرام سے دنیا بھر میں ہزاروں افراد مستفید

تنزانیہ میں نابینا پن سے نمٹنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات نے تاجکستان، ترکیہ اور تنزانیہ میں طبی پروگرام مکمل کر لیے ہیں جن کا مقصد دنیا بھر میں زخمی افراد کی مدد کرنا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ’سعودی نور مہم‘ جو چھ مئی کو مکمل ہوگی، تنزانیہ کے جزیرے زنجبار میں نابینا پن سے نمٹنے کے لیے کام کر رہی ہے۔
طبی ٹیم نے 1731 مریضوں کا معائنہ کیا، 198 افراد کو نظر کے چشمے تجویز کیے گئے، 60 آپریشن کیے اور 857 مریضوں کو دوا فراہم کی۔
ترکیہ کے ضلع ریحانلی میں کے ایس ریلیف نے مصنوعی اعضا اور بحالی کا ایک پروگرام مکمل کیا۔
13ماہرین پر مشتمل ٹیم نے 36 افراد کو مصنوعی اعضا لگائے اور 40 افراد کو آرتھوپیڈک سپلنٹس فراہم کیے۔
سعودی ایجنسی نے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں اوپن ہارٹ سرجری اور کیتھیٹرائزیشن منصوبے کو بھی مکمل کیا۔
ٹیم نے 133 اوپن ہارٹ کیتھیٹرائزیشن اور15 اوپن ہارٹ آپریشن کیے۔

 

شیئر: