سعودی محکمہ شہری دفاع نے سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں اتوار تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق’مکہ مکرمہ ریجن میں درمیانے درجے سے تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری، سیلاب اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جس سے طائف، میسان، المویہ، تربہ، الخرمہ اور رانیہ کے علاقے متاثر ہوں گے۔‘
مزید پڑھیں
ریاض ریجن میں بھی ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش، سیلاب، ژالہ باری اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جس سے عفیف، الدوامی، القویعہ اور شقرا سمیت کئی علاقے زد میں رہیں گے۔
جازان، عسیر، الباحہ اور مدینہ منورہ ریجن کے علاقوں میں ہلکی سے تیز بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے جبکہ نجران اور قصیم ریجن میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش کی زد میں رہیں گے۔
محکمہ شہری دفاع نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ شہری اور رہائشی’سیلاب سے متاثرہ علاقوں، وادیوں اور نشیبی مقامات کے قریب نہ جائیں۔ ایسے مقامات پر جہاںب ارش کا پانی جمع ہوجاتا ہے تیراکی سے گریز کری‘۔
’بارش کے دوران سوشل میڈیا سمیت مختلف ذرائع ابلاغ کے توسط سے جاری کی جانے والی ہدایات کی پابندی کی جائے۔‘