Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ محمد بن سلمان ایک عظیم انسان، جن کی کوئی مثال نہیں: امریکی صدر

سعودی عرب کا یہ دورہ تاریخی ہے، ہم مل کر تعلقات مضبوط بنائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب میں جاری تبدیلی کی تعریف کرتے ہوئے اسے شاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت سے منسوب کیا ہے۔
انہوں نے کہا ’سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ایک عظیم انسان ہیں جن کی کوئی مثال نہیں۔‘
الاخباریہ اور عرب نیوز کے مطابق ریاض میں سعودی ، امریکی سرمایہ کاری فورم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے  کہا ’مجھے مملکت آنے کا دوسری مرتبہ موقع ملا ہے۔
’میں 8 برس قبل شاہ سلمان کی ضیافت کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔ سعودی عرب کا یہ دورہ تاریخی ہے، ہم مل کر اپنے تعلقات مضبوط بنائیں گے۔‘
سعودی شہریوں کے بارے میں امریکی صدر کا کہنا تھا ’ سعودی مثالی قوم ہیں، سعودی عرب کے ساتھ  تعلقات پر فخر ہے۔ ہم مملکت کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔‘
انہوں نے سعودی عرب کی اپنی ثقافت اور روایات کے تحفظ کے ساتھ اپنے جدید وژن 2030 کے ایجنڈے کو اپناے پر تعریف کا مستحق ہے۔
انہوں نے ریاض کے عالمی کاروباری مرکز کے طور پر ابھرنے کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ ’سعودی عرب کے نان آئل سیکٹر کی آمدنی اب تیل کے شعبے سے زیادہ ہو گئی ہے۔‘

 

شیئر: