Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کسانوں کیلئے بی جے اتحادی کی تحریک

نئی دہلی۔۔۔۔بی جے پی کے اتحادی اور کسانوں کے رہنما راجیو شیٹھی نے حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کمیونٹی کیلئے کوئی کام نہیں کررہی۔ان کا کہنا تھا کہ وہ 7جولائی سے مدھیہ پردیش کے گاؤں مند سور سے ملک گیر تحریک شروع کریگی۔حال ہی میں مندسور میں پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں 5کسان ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد وہاں ہنگامے شروع ہوگئے تھے۔راجیو لوک سبھا کے رکن بھی ہیں اور حال ہی میں مہاراشٹر میں ہونیوالے کسانوں کے احتجاج میں بھی آگے آگے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی 100سے زیادہ تنظیمیں اس تحریک میں شریک ہونگی اور یہ تحریک 2اکتوبر کو چمپارن میں ختم ہوگی۔

شیئر: