سعودی وزیراسلامی امورشیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ کا کہنا ہے’ خادم حرمین شریفین حج و عمرہ ضیافت پروگرام سے اب تک مختلف ممالک سے 64 ہزار سے زائد عازمین مستفیض ہوچکے ہیں۔‘
عاجل نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ’مملکت کی جانب سے اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کے لیے کی جانے والی کوششیں جاری ہیں۔‘
مزید پڑھیں
یاد رہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ضیافت پروگرام کے تحت اس سال ایک ہزار فلسطینی شہدا کے لواحقین کو فریضہ حج کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔
عبداللطیف آل الشیخ کا کہنا تھا’ ایوان شاہی سے جاری احکامات پر عمل کرتے ہوئے فلسطینی مہمان عازمین حج کی میزبانی کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔‘
انہوں نے اس اقدام کو سعودی عرب اور اس کی قیادت کی فلسطینی عوام کے ساتھ مستقل حمایت، اسلامی اخوت کے مضبوط رشتے اور خیرسگالی کے جذبے کا واضح مظہر قرار دیا۔