Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’اثرا المشاعر‘ پروجیکٹ، عازمین حج کے لیے رہائش کی منفرد اور جدید سہولتیں

منصوبے میں ہوٹلنگ سیکٹر کے طرز کی خدمات فراہم کی گئی ہیں (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں اثرا ضیافتی ہولڈنگ کمپنی نے عازمین حج کی سہولت کے لیے ’اثرا المشاعر‘ پروجیکٹ لانچ کیا ہے۔
مملکت کے وژن 2030 کے اہداف سے مطابقت رکھتے ہوئے حجاج کے لیے مثالی رہائشی تجربہ فراہم کیا جائے گا۔
سبق نیوز کے مطابق کمپنی کے سی ای او ڈاکٹر احمد سندی کا کہنا تھا  ’مشاعر رہائشی پروجیکٹ انتہائی منفرد اور جدید سہولتوں سے آراستہ ہے جس میں عازمین کی راحت کےلیے تمام سامان مہیا کیا گیا ہے۔‘
’ ہر برس لاکھوں عازمین حج دنیا کے کونے کونے سے آتے ہیں۔ ہماری کوشش ہے انہیں ہر طرح سے آرام و راحت فراہم کی جائے تاکہ ان یہ سفر یادگار بن جائے۔‘
ڈاکٹر سندی نے مزید کہا ’ 200 ملین ریال کا یہ منصوبہ وزارت حج و عمرہ اور کدانہ ترقیاتی کمپنی کے بھرپور تعاون و حوصلہ افزائی کے بغیر ممکن نہیں تھا۔‘
’اثرا المشاعر‘ رہائشی منصوبہ جدید ترین سہولتوں سے مزین ہے جس میں ہوٹلنگ سیکٹر کے طرز کی خدمات فراہم کی گئی ہیں۔

منصوبے کا پہلا مرحلہ 48 ہزار 482 مربع میٹر رقبے پرمحیط ہے (فوٹو: سبق)

منصوبے کا پہلا مرحلہ 48 ہزار 482 مربع میٹر رقبے پرمحیط ہے جس میں دومنزلہ لکژری عمارتیں اور جدید ترین سہولیات سے آراستہ خیمے شامل ہیں۔
مرکزی خیمہ کمپلیکس میں 15 ہزار حجاج کی گنجائش ہے جس میں فی حاجی 2 مربع میٹر جگہ فراہم کی گئی ہے۔
رہائشی کمپاونڈ میں 940 واش رومز کے علاوہ حجاج کے آرام خصوصی مقامات بھی بنائے گئے ہیں۔  

 

شیئر: