Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی طلبہ نے بائیولوجی اولمپیارڈ 2025 میں چھ سلور میڈل حاصل کیے

اولمپیارڈ میں 17 ممالک کے 100 طلبہ نے شرکت کی۔ (فوٹو: انسٹا گرام)
سعودی طلبہ نے روس کے شہر سوچی میں انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیارڈ 2025 میں چھ سلور میڈل حاصل کیے ہیں۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق 10 سے 17 مئی تک جاری رہنے والے اولمپیارڈ میں 17 ممالک کے 100 طلبہ نے شرکت کی۔
یہ کامیابی سعودی عرب کی سائنسی اولمپیارڈ میں جاری کامیابیوں کا تسلسل ہے۔ کنگ عبدالعزیزفاؤنڈیشن ’موھبہ‘ سعودی طلبہ کے ٹیلنٹ اور تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانےمیں اہم کردار ادا کررہی ہے۔
انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیارڈ ایک بین الاقوامی سائنسی پلیٹ فارم ہے جو طلبہ کی بائیولوجی سکلز کو بڑھانے اور عالمی سائنسی اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
بائیولجی اولمپیارڈ کا آغاز پہلی مرتبہ 1990 میں جمہوریہ چیک سے ہوا تھا اور اس میں حصہ لینے والے ملکوں کی تعداد صرف چھ تھی تاہم ہر سال اس میں شرکت کرنے والے ملکوں کی تعداد بڑھتی گئی۔

 

شیئر: