سعودی قیادت کی جانب سے کیمرون کو قومی دن پر مبارکباد
’سعودی قیادت نے کیمرون کے صدر پال پیا کو تہنیتی پیغام روانہ کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جمہوریہ کیمرون کو قومی دن پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے کیمرون کے صدر پال پیا کو تہنیتی پیغام روانہ کئے ہیں۔
سعودی قیادت نےکیمرون کے صدر کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی صحت و خوشحالی اور کیمرون کی حکومت و برادر عوام کے لیے مسلسل ترقی اور خوشحالی کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔