Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فیشن ایوارڈز 22 مئی کو ریاض میں منعقد ہوں گے

ریاض فیشن کے کیپیٹل کے طور پر اپنی شناخت بنا رہا ہے (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کا فیشن کمیشن، 22 مئی کو ریاض میں سعودی فیشن ایوارڈز کی میزبانی کر رہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس تقریب میں ان صاحبِ بصیرت شخصیات، تخلیقی ذہن والے اور کاروباری افراد کو سراہا جائے گا جو عالمی فیشن اور جمالیاتی صنعت میں سعودی عرب کے تیزی سے بڑھتے ہوئے اثر کوعملی شکل دے رہے ہیں۔
اس سال کے اہم ایوارڈز میں ’فیشن سٹائلسٹ آف دا ایئر‘ اور ’فیشن فوٹوگرافر آف دا ایئر‘ کے انعام بھی شامل ہیں  جو ’ہیی‘ میگزین کے ساتھ مل کر پیش کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ’دا مینز ویئر برانڈ آف دا ایئر ٹرافی‘، ’دا ویمن ویئر برانڈ آف دا ایئر‘، ’دا جیولری برانڈ آف دا ایئر‘ اور ’ماڈل آف دا ایئر‘ کے لیے ’ایلیٹ ماڈل اعزازی‘ ایوراڈز بھی پیش کیے جائیں گے۔
ججوں کے پینل میں ہالی وڈ کی سٹائلسٹ لا روچ، امینڈا سمتھ، ’ڈبلیو ڈبلیو ڈی‘ اور ’فیئرچائلڈ میڈیا گروپ‘ کے سی ای او براق چکمک، سی ای او برائے سعودی فیشن کمیشن، زیویئر روماٹیٹ، ڈین آف ’انسٹیٹ فرانسس‘ ڈی لا موڈ، محمد الدباغ، شلھوب گروپ، کے ایس اے کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور ’ہیی‘ میگزین کی ایڈیٹر ان چیف مئ بدر شامل ہیں۔
ایک بیان میں براق چکمک کا کہنا تھا’ ریاض شہرکو فخر حاصل ہے کہ وہ فیشن اور حُسن کے کیپیٹل اور تخلیقی صنعتوں کے مستقبل کے طور پر اپنی شناخت بنا رہا ہے۔‘
وعدے سے لے کر عالمی سطح تک ریڈ کارپیٹس، رن ویز اور کاروباری دنیا میں اپنی موجودگی دکھانے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس کے موجدوں میں خود کو کام میں وقف کر دینے والے نئی نسل کے ذہین اور باصلاحیت افراد ہیں جو علاقائی طور پر اور فیشن کے عالمی معیار کی از سرِ نو تشریح کر رہے ہیں۔‘

 

شیئر: