Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑیوں کے سالانہ انسپکشن ضوابط اور فیس میں تبدیلی، حقیقت کیا ہے؟

ادارہ فحص الدوری نے سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی باتوں کی تردید کی ہے (فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب میں گاڑیوں کے سالانہ انسپکشن کے ادارے ’فحص الدوری‘ کا کہنا ہے ’فحص ضوابط میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ صارفین باوثوق ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔‘
اخبار 24 کے مطابق ادارہ فحص الدوری نے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی باتوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’نئی گاڑیوں کے سالانہ انسپکشن کے ضوابط اور فحص کی فیسوں کے حوالے سے پھیلائی جانے والی باتیں بے بنیاد ہیں۔‘
’نئی گاڑیوں کے فحص ضوابط میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔ پرائیوٹ نئی گاڑی کو روڈ پر لانے کے تین برس بعد سالانہ بنیادوں پر فحص کرانا ہوتا ہے جبکہ عوامی ٹرانسپورٹ کے لیے یہ مدت دو برس ہے۔‘
ادارے کا مزید کہنا تھا’ سوشل میڈیا پر گاڑیوں کے سالانہ انسپکشن کی فیس کے بارے میں بھی غلط باتیں پھیلائی گئی ہیں جن میں کہا گیا تھا کہ فحص کی فیس 115 ریال کے بجائے 91  ریال کردی گئی ہے جو غلط ہے۔ فیس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
واضح رہے سوشل میڈیا پر کہا جارہا تھا کہ نئی گاڑی کے لیے (روڈ پر آنے کے بعد) فحص کی مدت تین برس ہے جس کے بعد سالانہ کے بجائے ہر 2 برس بعد فحص کرایا جائے گا۔

 

شیئر: