Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عازمین حج کے استفسارات کے لیے مصنوعی ذہانت سے لیس روبوٹ

عازمین ہائی ٹیک اسسٹنٹ کی خدمات بھی حادصل کر سکیں گے (فوٹو: ایس پی اے)
ادارہ حرمین میں دینی امور کے شعبے نے ڈیجیٹل خدمات کو فروغ دیتے ہوئے عازمین حج کے استفسارات کے لیے مصنوعی ذہانت سے چلنے والے ’منارہ الحرمین روبوٹ سروس ‘ کا دوسرا ایڈیشن لانچ کیا ہے۔
سعودی عرب میں حج سیزن کے لیے عازمین ایک نئے ہائی ٹیک اسسٹنٹ کی خدمات بھی حادصل کر سکیں گے۔
ایس پی اے کے مطابق شعبہ دینی امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس کا کہنا ہے حج 1446 ہجری کے لیے ادارے کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
عازمین کی بہتر رہنمائی کے لیے ’منارہ روبوٹ‘ سروس کو مزید اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔
مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کیے گئے روبوٹ میں انتہائی حساس کیمرے اور سکینرز موجود ہیں جن کے ذریعے عازمین حج اپنی مطلوبہ زبان میں مسئلے کا حل دریافت کرنے کے لیے ماہرین سے براہ راست بات چیت کرسکتے ہیں۔
یہ روبوٹ مسجد الحرام می مدہبی استفسارات کےلیے ریفرنس پوائنٹ کے طور پر کام کرے گا۔

 

شیئر: